ابنا: رپورٹ کے مطابق ویلیم بیمن نے جو مینا سوٹا یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں کہا ہے کہ عراق پر حملہ کرنے والے داعش دہشتگردوں کو امریکہ نے فوجی ٹریننگ دی ہے۔ اس امریکی مبصر نے کہا کہ امریکہ ایک طرف سے شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کو بمباری کی دھمکی دیتا ہے تو دوسری طرف سے انہیں ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔ واضح رہے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نےپچیس جون کو کہا تھا کہ عراق کے بعض علاقون پر قابض داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کے لئے امریکہ کے پاس کوئي جواز نہیں ہے۔ درین اثنا امریکی وزیر خارجہ نے شام سمیت عراق کے ہمسایہ ملکوں کو دھمکی دی ہے کہ عراق کے مسئلے میں مداخلت نہ کریں۔ اس امریکی مبصر نے کہا کہ امریکہ کے الزامات نہایت بے بنیاد اور مضحک ہیں کیونکہ امریکہ اور سعودی عرب تکفیری دہشتگرد کروہ داعش کو ٹریننگ دینے اور ہتھیار فراہم کرنے نیز میڈیا حمایت کرنے میں ملوث ہیں ۔واضح رہے داعش دہشتگرد گروہ میں سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے سابق فوجی بھی شامل ہیں۔
.......
/169